Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تیری جستجو میں نکلے تو عجب سراب دیکھے

By: جمیل ملک

تیری جستجو میں نکلے، تو عجب سراب دیکھے
کبھی شب کو دن کہا، کبھی دن کو خواب دیکھے

میرے دل میں اس طرح ہے، تیری آرزو خراماں
کوئی ناز میں ہو جیسے، کھلی کتاب دیکھے۔

جسے کچھ نظر نہ آیا، ہو جہان رنگ و بو میں
وہ کھلا گلاب دیکھے، وہ تیرا شباب دیکھے۔

مجھے دیکھنا ہے جس نے، میرے حال پر نہ جائے۔
میرا ذوق و شوق دیکھے، میرا انتخاب دیکھے۔

 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore