Bazm e Urdu - The urdu poetry app

عشق کا فلسفہ

By: M.Asghar Mirpuri

جو پیار کا کوئی نا اصول سمجھتے ہیں
ہم انہیں سمجھانا فضول سمجھتے ہیں

ہم نے تو عشق کا فلسفہ پڑھا ہے
محبت کا ہر اک رول سمجھتے ہیں

نئے عاشقوں کو الفت کے گر سکھاتا ہوں
وہ مجھے چاہت کا اسکول سمجھتے ہیں

محبت میں گر ایک عاشق بھی بدنام ہوجائے
پھر ہم اپنی محنت وصول سمجھتے ہیں

کبھی اپنی بھی محبتوں کے بڑے چرچے تھے
اب وہ باتیں ہم اپنی بھول سمجھتے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore