By: Azra Naz
گلاب رُت ہو کہ اب ہو خزاؤں کا موسم
بدل نہ پاۓ گا میری وفاؤں کا موسم
صدا جو حق کی لگاتے ہیں صِرف اُن کے لیۓ
ہے میرے شہر میں اب تک سزاؤں کا موسم
تمہاری راہ میں پلکیں بچھاۓ بیٹھے ہیں
چلے بھی آؤ کہ بیتا اناؤں کا موسم
جو جا چکا ہے اُسے لوٹ کر نہیں آنا
گُذر گیا مِرے ہمدم صداؤں کا موسم
مریضِ عشق ہوں مجھ کو دوا نہیں درکار
مجھے تو چاہیۓ تیری دُعاؤں کا موسم
تمہی نہیں ہو سبھی کچھُ تو پہلے جیسا ہے
وہی ہوں میں، وہی ٹھنڈی ہواؤں کا موسم
بہار آۓ گی عذراؔ مِرے بھی آ نگن میں
گذُر ہی جاۓ گا آخر خزاؤں کا موسم
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?