By: Faisal Sheikh
ہر شام بزمِ ہجر سے آباد رہے گی
ہر شب ڈھلے تک دل میں تیری یاد رہے گی
پل پل کو میرے درد کا احسا س بڑھے گا
ہونٹوں پہ تیرے ہجر کی فریاد رہے گی
ہر صبح کو جاگیں گی نئی سوچ کی کرنیں
ہر پہر تیرے ذکر سے آباد رہے گی
تو مجھ سے الگ رہ کہ نئی زیست جئے گا
پر بن تیرے یہ زندگی برباد رہے گی
پا بہ زنجیر تیرے ہجر میں ہو کر بھی صنم
یہ ذات میری عشق میں سرشار رہے گی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?