Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ریوائنڈر

By: Aisha Malik.

جب بھی کبھی کوئی غلطی ہو جائے
لمحہ لمحہ گذرتی زندگی کے کسی انجانے لمحے میں

جب کئی پل گزر جاتے ہیں
کہ وقت تو گذرتا ہی ہے

تو پھر ہمیں یہ احساس ہوتا ہے
مگر یہ احساس بیکار ہوتا ہے

کیونکہ

وقت کی کتاب پر لکھی غلطی کو ہم
ربڑ سے مٹا نہیں سکتے

اور نہ ہی

جیون کے پلے ہوتے ٹیپ ریکارڈر میں
کوئی ریوائنڈ کا بٹن ہوتا ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore