By: Shabbir Rana
تیری توحید پہ کامل میرا ایماں آقا
صرصر وقت میں ہے تو ہی نگہباں آقا
بے اماں زیست کے تپتے ہوئے صحراؤں میں
تیری رحمت ہے مہکتا سا خیاباں آقا
ہوس زر نے کیا خوار و زبوں دنیا کو
ہے سرابوں سے بھی ابتر یہ بیاباں آقا
اپنی رحمت سے اٹھا سینہء صحرا سے سحاب
ما ر ڈالے گا ہمیں غم کا یہ طوفاں آقا
نار نمرود سے ہم کو بھی بچا مثل خلیل
بچ نکلنے کا نہیں کوئی بھی امکاں آقا
ساری دنیا تیرے احکام کی تابع ہر آن
عظمتیں تجھ کو ہیں زیبا تو ہے ذیشاں آقا
دل کی ویرانی اب حد سے بڑھی جاتی ہے
نہ کوئی بدرقہ اور نہ کوئی سروساماں آقا
ہے زمانے کی قسم میں ہوں خسارے میں سدا
کر دے اب تو پورے میرے یہ زیاں آقا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?