By: Wasi Shah
تیری جبیں پہ لکھا تھا کہ تو بھلا دے گا
سو میں بھی بھانپ گیا تھا کہ تو بھلا دے گا
ہر ایک شخص سے لڑتا رہا میں تیرے لیے
ہر اک نے مجھ سے کہا تھا کہ تو بھلا دے گا
یہ تیری آنکھوں پہ حلقے سے پڑ گئے کیسے؟
مجھے تو تو نے کہا تھا کہ تو بھلا دے گا
نکال لایا ہے الزام پھر پرانے تُو
یہ ہم نے طے بھی کیا تھا کہ تو بھلا دے گا
کچھ اس لیے بھی کہ اک ِتل تھا تیری آنکھوں میں
مجھے تو تب بھی پتا تھا کہ تو بھلا دے گا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?