Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اس کا نام جو آیا ہے

By: UA

سب سے آخری شعر سب سے پہلے سنایا ہے
کیونکہ میرے نام کے ساتھ اس کا نام آیا ہے

پوچھتے ہیں وہ میری آنکھیں اکثر بند کیوں رہتی ہیں
آنکھوں میں کوئی راز چھپا ہے میں نے انہیں بتایا ہے

رہنے دو اب چھوڑو بھی وہ قصہ انہ دہرایا کرو
تیری یادوں میں گم رہ کے ہم نے جسے بھلایا ہے

بھول نہیں سکتا یہ دل احسان تیرا اے چارہ گر!
میرے دل نے بار بار جو میرے دل پہ جتایا ہے

میرا کچھ نہ کہتے کہتے ان سے سب کچھ کہہ دینا
وہ کہتے ہیں عظمٰی یہ انداز بھی ہمیں بھایا ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore