By: جہانزیب کُنجاہی دمشقی
تیری پناہ میں آئے تو سنور گئے
مقام اتنے ملے خوشی سے مر گئے
وہ جن کا چرچا کوبکو کیا ہم نے
ہائے وہ مجھے دیکھ کر مکر گئے
نظر کے سامنے ہی رہتا ہے ہر پل
وہ آئے یہ گئے اِدھر آئے اُدھر گئے
تمہارے سب سوال تھے قاتلانہ
ہم خوشی خوشی صبر کر گئے
تمہیں دیکھ کر کئیں مچل گئے
کئی پاگل ہوئے کئیں کے سر گئے
ہم بنا کاٹھ کے گھوڑا ہیں جناب
ہمارے چاہنے والے سب گزر گئے
بڑا افسوس ہوا یہ سن کر جہاں
کے ہم آج ان کے دل سے اتر گئے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?