By: ..
سنو! قسمت سے لڑنے کی
کبھی کوشش نہیں کرتے
مقدر جب مخالف ہو
دعائیں بے اثر جائیں
تو ایسے میں بغاوت کی
کبھی کوشش نہیں کرتے
کسی کے ساتھ چلنے کی
کسی کے دل میں بسنے کی
کبھی خواہش نہیں کرتے
کسی اک شخص کی خاطر
سبھی سے دور ہو جانا
کہاں کی یہ محبت ہے
محبت یہ نہیں ہوتی
محبت دل میں ہوتی ہے
محبت عکس ہے رب کا
جبھی یہ مر نہیں سکتی
ہمیشہ ساتھ رہتی ہے
ہمیشہ ساتھ چلتی ہے..
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?