By: Ahmad Faisal Ayaz
حرف غلط کی طرح مٹآ دو مجھ کو
یہی بہتر ہے کہ بھلا دو مجھ کو
میں وہ گل نہیں ہوں تیرے دامن کا
اک راہ پر خار ہوں ہٹا دو مجھ کو
میں تمہیں سرد راتوں میں یاد آئوں گا
ابھی دن کی تپش میں جلا دو مجھ کو
کسی کاغذ پہ لکھ کے نام ایاز کبھی
اپنے ان ہاتھوں سے جلا دو مجھ کو
حرف غلط کی طرح مٹا دو مجھ کو
یہی بہتر ہے کہ بھلا دو مجھ کو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?