Bazm e Urdu - The urdu poetry app

جس دن سے وہ میری جان ہو گئےہیں

By: M.ASGHAR MIRPURI

جس دن سےوہ میری جان ہو گئے ہیں
زندگی کےسبھی راستے آسان ہو گئےہیں
ان جیسے خردمندوں کی ثوبت میں رہ کر
لگتا ہے ہم پہلے سےنادان ہو گئے ہیں
دل کےسودے سےبڑے خوش نظرآتے تھے
مجھےاپنا دل دے کر خود پشیمان ہو گئےہیں
ان کی ایسی حالت ہم سے دیکھی نہیں جاتی
اسی غم سے ہم بڑےپریشان ہو گئے ہیں
اجنبی کی طرح میری زندگی میں آئےتھےجو
آج وہی میرےپیار کی آن بان شان ہو گئےہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore