By: م الف ارشیؔ
کاش اچھے ہی یہ سب اہلِ سیاست ہوتے
ایک ملت کی یہ جو سب ہی علامت ہوتے
کس کی ہمت تھی کوئی ان کو جھکا سکتا تھا
یہ تو دشمن کے لیے باعثِ دہشت ہوتے
کس طرح توڑ کے فرقوں میں ہمیں بانٹا ہے
اک جگہ ہوتے تو کتنی بڑی طاقت ہوتے
اب بھی سوچو کہ اگر خود کو سنبھالا ہوتا
اس طرح تو نہ کبھی قابلِ نفرت ہوتے
سب نے پرکھوں کے جو اطوار کو سمجھا ہوتا
دنیا کی نظروں میں تم قابلِ عزت ہوتے
یوں نہ ملت پہ ستم ڈھاؤ ذرا ہوش کرو
تم نے دیکھا نہیں فرعون کو عبرت ہوتے
تم نے دیکھی ہے بس اپنی ہی یہ شان و شوکت
ہم نے دیکھی ہے شہنشاہوں کی ذلت ہوتے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?