By: hira
میں اس کی آنکھ میں اپنا عکس ڈھونڈتا رہتا ہوں
اور وہ سارے شہر سے نظریں چرائے پھرتا ہے
ڈرتا ہے کہیں محبت اسے برباد نہ کر دے
اپنے ہر احساس کو وہ سینے میں دبائے پھرتا ہے
عجب درد پنہاں ہے اس کی آنکھوں کی چمک میں
چہرے وہ دھیمی سی مسکان سجائے پھرتا ہے
کیسے سمجھاؤں اسے محبت جرم نہیں ہوتی
وہ اس بات پہ ہر دلیل مٹائے پھرتا ہے
بے خیالی میں اک نام وہ لکھتا ہے بار بار
اک تصویر وہ آنکھوں میں لگائے پھرتا ہے
اس بہار کےرنگوں میں کہیں کھو نہ جائے
خزاں کے ذرد پتوں میں وہ خود کو چھپائے پھرتا ہے
دل کے نہاں خانوں میں چپھی بیٹھی ہے یہ محبت
اور وہ خود کو خود سے بھگائے پھرتا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?