By: M.Asghar Mirpuri
دیکھ تیرے پیار نے اصغر کی کیاحالت بنائی ہے
کوئی دیوانہ کہتا ہے کوئی کہتا ہےسودائی ہے
میں تو دن بھر تجھ کوصدا دیتا رہتا ہوں
کیامیری ندا تیری سماعتوں سےکبھی ٹکرائی ہے
دل میں تیری یادوں کا میلہ لگا رہتا ہے
وگرنہ میری زیست میں تنہائی ہی تنہائی ہے
کھاتاہوں نہ پیتاہوں مرتاہوں نہ جیتا ہوں
تیری جدائی نے میری یہ حالت بنائی ہے
دن رات تیرے تصور میں کھوئے رہنا
اصغر نےتو اب یہ روش اپنائی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?