Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اب نہ یاد کریں گے ان کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

By: ayesh khan

توڑ ڈالی ہے ہم نے ریت اب نہ یاد کریں گے ان کو
وہ یاد آئیں تو آئیں اب نہ یاد کریں گے ان کو

ہمیں چھوڑ گئے تھے تنہا ہم ٹوٹ چکے تھے عائش
وہ نہ آئے جب پکارا اب نہ یاد کریں گے ان کو

وہ دل لگی کے چرچے وہ دل لگی کی باتیں
بھلا دیں گے ان کو دل سے اب نہ یاد کریں گے ان کو

مجھے چین آ چلا ہے مجھے دوریوں سے اب مطلب
خوشیاں مناو لوگو اب نہ یاد کریں گے ان کو

وفائیں سکھائیں ہم کو جفائیں پکڑائیں ہم کو
ہماری قدر نہ کی جنہوں نے اب نہ یاد کریں گے ان کو

ہم روتے رہیں گے عائش پر نہ پکارئیں گے ان کو
وہ سن لیں ہماری صدائیں اب نہ یاد کریں گے ان کو


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore