By: Muhammad Usman
عوام کو حکومت سے شکایت پہلے بھی تھی اب بھی ہے
ہر کام میں صدر کی ہدایت پہلے بھی تھی اب بھی ہے
وزیر خوشحال ہیں سارے غریبوں کی کچھ حالت نہیں
ہم کو اس سسٹم سے بغاوت پہلے بھی تھی اب بھی ہے
ہر دفعہ نا اعتباروں کو ہی ووٹ دیتے ہیں کیوں یہ
اس ملک کے لوگوں میں جہالت پہلے بھی تھی اب بھی ہے
جمہوری حکومت بھی بےگناہوں کو مرنے سے بچا نہ سکی
پاکستان پر امریکی حملوں کی لعنت پہلے بھی تھی اب بھی ہے
ہمارے ملک میں قانون صرف اور صرف غریبوں کے لئے ہے
آئین توڑ کے بھی مشرف کو راحت پہلے بھی تھی اب بھی ہے
آئی ایم ایف سے قرضہ لے کے بھی کچھ ہاتھ نہ آیا ہمارے
لنگڑی معیشت کی ابتر حالت پہلے بھی تھی اب بھی ہے
حق کے لئے آواز اٹھائی ہے اٹھاتے رہیں گے ہمیشہ
عثمان سچ بولنے کی عادت پہلے بھی تھی اب بھی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?