By: Muhammad Siddique Prihar
دل کے بغدادمیں ہے ٹھکانہ غوث اعظم کا
مناتاہے یادغوث کی دیوانہ غوث اعظم کا
ولادت غوث پرجہاں بھی پیداہوئے بیٹے ہوئے
بعدنبی کے معیارہے جداگانہ غوث اعظم کا
رہتے تھے روزہ سے ایام شیرخواری میں بھی
رہے گایادبچپن کازمانہ غوث اعظم کا
غریب ترین تھا شہرمیں امیرترین بن گیا
مل گیاجب مریدکونذرانہ غوث اعظم کا
قطب بنادیے جرم کرنے والے ہوگئے ولی
کردیتاہے تبدیل تقدیریں آستانہ غوث اعظم کا
بڑے ملالی رہے والدغوث بغیراجازت کھانے پر
کتناپاکیزہ ہے دیکھوآب ودانہ غوث اعظم کا
نانانبی ہے باباعلی ہے حسنی حسینی ہیں
بڑی عظمت شان والاہے گھرانہ غوث اعظم کا
سنادیے اٹھارہ سیپارے پہلے ہی دن استاد کو
رہاشکم مادرپہلامکتب خانہ غوث اعظم کا
جانتے ہیں بہت کم مسلمان آج تک یہ بات
کتناارفع اعلیٰ ہے ذوق شاعرانہ غوث اعظم کا
ملے ہیں اوصاف انبیاء کرام کے پیران پیرکو
خلق رسول ہی ہے خلق کریمانہ غوث اعظم کا
ملتا ہے لطف وسرورصدیق ؔ انہیں الفت اولیاء سے
سنتے ہیں جوسناتاہے ترانہ غوث اعظم کا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?