By: وشمہ خان وشمہ
وہ ہے مغموم روٹھ کر شاید
یا ملاقات کا ہے ڈر شاید
میرا گلشن اجاڑنے والے
تُو بھی جائے گا اب سنور شاید
پھر دسمبر جو لوٹ آیا ہے
پھر سے جائے گا یہ گزر شاید
میرے رستے میں راستہ ہے ترا
اور دل میں ہے رہگزر شاید
جس نے اڑنا مجھے سکھایا ہے
وہ نہ کاٹے گا میرے پر شاید
میں تو مقروض ہوں محبت کی
یہ نہ جائے گا دردِ سر شاید
تم بھی دروازہ اپنا وا رکھنا
وشمہ آئے گی لوٹ کر شاید
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?