By: UA
معصوم شہیدوں کا لہو رائیگاں نہ جائے گا
دیکھنا اک روز ظالم کیسے منہ کی کھائے گا
مال و نسب اور ظلم کی طاقت پہ جو اترائے کا
وہ شقی القلب ٹھوکر ایک دن تو کھائے گا
کب تلک کوئی جہاں میں تاابد زندہ رہے گا
جی لے جتنا جینا ہے آخر مر جائے گا
ہاں مگر پہلے یہ سوچے ظالم و جابر کوئی
اپنے رب سے کس طرح اپنے ظلم چھپائے گا
کیسے اپنا منہ اپنے رب کو وہ دکھائے گا
معصوم شہیدوں کا لہو رائیگاں نہ جائے گا
دیکھنا اک روز ظالم کیسے منہ کی کھائے گا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?