Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کہے دیتے ہیں

By: Hafeez ur rehman

 بات کہنے کی نہی پھر بھی کہے دیتے ہیں
تم نہیں جانتے آداب کہے دیتے ہیں

محبت جنس نہی نہ کہیں پہ بکتی ہے
مانگنے سے بھی نہی ملتی کہے دیتے ہیں

محبت کرنے کا دعوای تمہیں تو تھا لیکن
پیمانے روز بدلتے تھے کہے دیتے ہیں

خود کو بہلاتے رہے کھیلتے رہے مجھ سے
دل کبھی یوں بھی بہلتا ہے کہے دیتے ہیں

تم کو اندازہ نہیں کتنا مجھے ہے تڑپایا
کبھی نہ کر سکے احساس کہے دیتے ہیں

دل لگی تھا ہم سے تمہارے لئے عشق
ہمیں تو کر گیا برباد کہے دیتے ہیں

ریت رُکتی نہیں ہاتھ کی بند مُٹھی میں
ریت سے کھیلتے رہے یہ کہے دیتے ہیں

لاکھ سمجھایا یہ سب نظر کے دھوکے ہیں
سُنی نہ بات مگر پھر بھی کہے دیتے ہیں

راہ جو تم نے چُنی اُس کا تھا انجام یہی
رہو اب تم بھی اکیلے یہ کہے دیتے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore