By: Hafeez ur rehman
چھٹا غبارِ نظر تب کہیں نظر آیا
نظر فریب تھا سراب جو نظر آیا
زیست دشوار تھی آزار تھی ساتھ ترے
راہِ پُر خار سے گزرے تو پھر سمجھ آیا
غموں نے تیرے کسی جاہ کا رہنے نہ دیا
بڑی مشکل سے ہم نے دل کو اب ہے سمجھایا
نہیں معلوم مقدر تھا بے سرو ساماں ہونا
سب کے ہوتے ہوے خود کو دربدر پایا
اُس نے ڈھایا ہے ستم بار ہا جدای کا
اور خود ہم نے بھی اپنے پہ ظلم ہے ڈھایا
احمر وفا کے بدلے جو دھوکے ہزار دیتا رہا
خدا خبر اُس نے مزاج کیا پایا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?