By: حذیفہ عمر
چند ٹکوں کے عوض جرم کے ثبوت مٹانے والو
اقتدار کے نشے میں دھت، ظلم ڈھانے والو
ہر چڑھتے سورج کے بناوٹی نغمات گانے والو!
کسی غریب کی عزت خراب کرکے اترانے والو!
"سنو! حساب ہوگا!!"
شخصیت میں بے وجہ عیب نکالنے والو!
زہریلی زباں سے سینے پہ تیر برسانے والو!
ظلم کے ساتھی بن کے مظلوم کا دل دکھانے والو!
بے کس کی مجبوری کا ناجائز فائڈہ اٹھانے والو!
"سنو! حساب ہوگا!!"
انصاف کے پرچم تلے، انصاف کی دھجیاں اڑانے والو!
قلم بیچ کے اشرفیہ سے تعلق بنانے والو!
نفسی خواہش کےلئے یوں فحاشی پھیلانے والو!
عوام کو جھوٹے وعدے کرکے وقتی شہرت کمانے والو!
"سنو! حساب ہوگا!!"
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?