Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تصویر مدینے کی جس دل میں جڑی ہو گی

By: muhammad ali zahoori

کیسا وہ سماں ہو گا کیسی وہ گھڑی ہو گی
جب پہلی نظر انکے روضے پہ پڑی ہو گی
میلا نہ کبھی ہو گا دنیا کی آلائش سے
تصویر مدینے کی جس دل میں جڑی ہو گی
وابستہ جو ہو جائیں سرکار کے قدموں سے
ہر چیز زمانے کی ۔ قدموں میں پڑی ہو گی
جانا جو در طیبہ دل تھام کے تم رکھنا
ہر گام ملائک کی بارات کھڑی ہو گی
پھر اور نہ کچھ ہو گا دنیا میں زمانے میں
سرکار کا در ہو گا اشکوں کی لڑی ہو گی
چارہ نہ کوئی کرنا ۔ اک نعت سنا دینا
ناچیز ظہوری کی جب سانس اڑی ہو گی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore