Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اس عید پر اب تک ُاسے کوئی پیغام نہیں لکھا

By: Arooj Fatima(Lucky)

اے ہمیشہ مجھے رات لکھنے والے
میں نے اب تک تجھے شام نہیں لکھا

جو تیرے دل میں شاید ُاتر جائے
میں نے اب تک وہ کلام نہیں لکھا

خط میں کر دیا یوں تو اظہار مگر
تیری ُرسوائی کے ڈر سے اب تک تیرا نام نہیں لکھا

کیوں وہ ہر بار مجھے الوادع کہہ دیتا ہے
میں نے تو اب تک ُاسے پہلا سلام نہیں لکھا

چھوڑ دیا ہے ُاسے ُسپردیے خدا کر کے
اس عید پر اب تک ُاسے کوئی پیغام نہیں لکھا

قلم میں سیاہی ہے کہ خون تم نہیں سمجھو گئے
پیاسے نے اب تک آخری جام نہیں لکھا

وہ چل رہی ہے کشتی ، تم کہو تو ڈوبو دوں
میں نے اب تک ادھورہ کوئی کام نہیں لکھا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore