By: Nasir Rizvi
جنوں والوں پہ آوازے غلط تھے
زمانے! تیرے اندازے غلط تھے
چھپائے چھپ نہیں سکتے ہیں چہرے
وہ رَوئے یار کے غازے غلط تھے
محبت کا ہمیں الزام تسلیم
مگر الزام کچھ تازے غلط تھے
کسی نے کل جو بویا تھا سو کاٹا
جو بھگتے ہم نے خمیازے غلط تھے
کہاں تک کب تلک محفوظ رہتی
وہ بستی جس کے دروازے غلط تھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?