By: dr.zahid sheikh
بجھا سا دل لیے اس کارواں کو ڈھونڈتا ہے کیوں
وہ کب کا جا چکا اب راستوں کو دیکھتا ہے کیوں
نہ گزرے گا یہاں سے قافلہ بچھڑا ہوا تیرا
پریشاں حال بیٹھا آج اس کو سوچتا ہے کیوں
چمن سے جو بچھڑ جائے بکھر جاتا ہے وہ غنچہ
بچھڑ کے آشیاں سے آشیاں کو ڈھونڈتا ہے کیوں
پڑے پیروں میں چھالے پھر بھی منزل نہ ملی تجھ کو
نہیں جس کا پتا پھر وہ پہیلی بوجھتا ہے کیوں
وہ بیتے دن یہاں اب یاد بن کے رہ گئے زاہد
جنھیں تالے لگے ماضی کے ان میں جھانکتا ہے کیوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?