Bazm e Urdu - The urdu poetry app

دوسری سمت سے ہوتا جو نمودار کوئی

By: راشد علی مرکھیانی

دوسری سمت سے ہوتا جو نمودار کوئی
عین ممکن تھا نظر آتا مرے یار کوئی

آخری بار کے دھوکے میں مسلسل مجھ کو
توڑ دیتا ہے، بناتا ہے کئی بار کوئی

یہ مری آنکھ کا دھوکہ ہے، نیا کچھ بھی نہیں
مجھ سے پہلے بھی نبھاتا تھا یہ کردار کوئی

تجھ کو چاہا تھا مگر تو بھی میسر نہ ہوئی
زندگی! تجھ سے بھلا کیوں نہ ہو بیزار کوئی

میں کہ دیتا ہوں بہت مان سے دستک خود پر
کھینچ لاتا ہے بہت دور سے دیوار کوئی

خواب ٹوٹیں تو اذیت کا سبب بنتے ہیں
تو دعا کر کہ کبھی ہو ہی نہ بیدار کوئی

جس کی نسبت سے محبت کی بقا ہے راشد
اس کو رکھنا ہی نہیں مجھ سے سروکار کوئی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore