By: muhammad nawaz
خوشبو گلوں میں تیری ادا ڈھونڈتی رہی
محشر کی دھڑکنوں کو خطا ڈھونڈتی رہی
خود ہی کسی کی یاد کے ہاتھوں میں سونپ کر
وحشی حیات میرا پتہ ڈھونڈتی رہی
مہکے چمن کو چھوڑ کر میری خزاؤں میں
جاتی بہار اپنی بقا ڈھونڈتی رہی
اپنے پروں کے عارضی رنگوں سے بے خبر
تتلی کلی کلی میں وفا ڈھونڈتی رہی
اک داستاں لپیٹ کر صدیوں کے ظلم کی
منصف کو میری چاک قبا ڈھونڈتی رہی
سسی کا عشق ساحل معراج پا گیا
موج چناب کچا گھڑا ڈھونڈتی رہی
ڈر کر فروغ آتش نمرود وقت سے
شمع کی ناز کی کو ہوا ڈھونڈتی رہی
مدت سے میرے لرزتے ہونٹوں سے نکل کر
باب قبولیت کو دعا ڈھونڈتی رہی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?