Bazm e Urdu - The urdu poetry app

محبت ہو نہیں سکتی

By: Ainee Tahir

کہا اس نے کہ ہم دونوں میں
کچھ اور ہو تو ہو
محبت ہو نہیں سکتی
تمہیں چاہت بہاروں کی
میں شیدا ہوں خزاؤں کا
تمہیں خوشیاں نہیں ملتیں
میں غم سے دور رہتا ہوں
تمہیں شاخوں سے گرتے پھول
پل میں ویراں کرتے ہیں
مجھے پھولوں کو شاخوں سے
جُدا کرنا لُبھاتا ہے
غرض ہر بات اپنی تو
جدا ہے ایک دوجے سے
یہ سن کر میرے اندر کا
وہ ہنستا مسکراتا شخص
اپنی جاں گنوا بیٹھا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore