By: وشمہ خان وشمہ
کون کہتا ہے محبت کی مجھے حاجت نہیں
ہاں مگر رنج و الم سہنے کی اب طاقت نہیں
ہار ہے سینے یہ میرے گردشِ ایام کا
اب کسی بارِ گراں کی قلب کو چاہت نہیں
رنج و غم اپنے چھپاتی ہوں میں شاہد اس لیے
دل کو میرے دشت میں بس لالچِ شہرت نہیں
دل میں طوفانوں کی شدت ہے مگر اے نا خدا
غرق ہونے کی مری کشتی کو اب حسرت نہیں
مل تو جائے گی تجھے منزل بھی وشمہ ایک دن
ہاں مگر تیری تڑپ میں دیکھ لے شدت نہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?