By: NEHAL GILL
تنہائیوں میں قافییے ملاتا رہتا ہوں
میں اکثر یادوں کے گیت گاتا رہتا ہوں
کوئی پاس نہیں خلوتِ بزم میں میرے
مگر میں کسی کو تو بُلاتا رہتا ہوں
بیٹھ جاتا ہوں میں آگوشِ الم میں
قلم اپنی سے کچھ میں لکھاتا رہتا ہوں
خود تو روتا ہوں فراقِ یاد میں
اپنے لفظوں کو بھی رُلاتا رہتا ہوں
میں درد کا شاعر بنا کیسے یارو
اپنی غزلوں میں یہ بتاتا رہتا ہوں
اِک وقت تھا شاد تھا ترے جیسے
اُس وقت کو واپس بُلاتا رہتا ہوں
عشق و محبت کی سزائیں ہے غمِ زندگی
اپنی خطا پے اب پچھتاتا رہتا ہوں
بڑی دیر سے یہ سلسلہ جاری ہے
وہ گھر توڑتے ہے میں بناتا رہتا ہوں
میرا دل بھی تیرے جیسا ہو گیا ہے
رُوٹھتا ہے بارہا میں مناتا رہتا ہوں
نہال پڑھو پہلے میری داستانِ غم
پھر پوچھنا میں کیوں آنسو بہاتا رہتا ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?