By: Asad
ہو کر بے بس بڑا لاچار ہو چلا
دل تیرے کوچے سے اشک بار ہو چلا
جب سے تم ھو گئے یار جدا ھم سے
تب سے غم ھے بڑھا آزار ہو چلا
کیون نبھاتے ہو ھم سے یار رسمن الفت ؟
کیا تو ھم سے ھے بے زار ہو چلا
ایک پل کو چین نہیں آرام نہیں ادھر
دل تمہارے پیچھے اپنا بیقرار ہو چلا
مر گیا وہ اسد وقت سے پہلے
جو کہیں عشق سے دو چار ہو چلا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?