By: Gulzareen Pasha Zareen
سنو بے نور آنکھوں میں ادھورے خواب رہنے دو
مقدر میں اگر غم ہیں وہی ہنس ہنس کے سہنے دو
نہیں کھلتے ہمیشہ پھول ہی گلزار الفت میں
گلوں کی چھوڑ کر خواہش خوشی سے خار لینے دو
گرا کر ظائع مت کرنا بڑے انمول موتی ہیں
یہ قطرے خون دل کے ہیں رکے پلکوں پہ رہنے دو
بھرے گا کون اب لا کر ستارے مانگ میں تیری
سجا کر اپنے دامن میں شراروں کو ہی رہنے دو
تیری بے ربط دھڑکن حال دل سب کو سنا دے گی
زباں زریں بند کر لو ، فقط آںکھوں کو کہنے دو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?