By: وشمہ خان وشمہ
توں جو چاہے تو میں اب خود کو گنوا کر دیکھوں
سر پہ کیوں! تجھ کو تو میں دل میں بٹھا کر دیکھوں
خواب آنکھوں میں تیرے پھر سے بسا کر دیکھوں
سو بھی جاؤں میں ذرا،نیند میں جا کر دیکھوں
یہ بھی ممکن ھے کہ تصویر ابھر آئے تیری
یاد میں تیری ذرا اشک بہا کر دیکھوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?