Bazm e Urdu - The urdu poetry app

۔میرے سینے میں ہے اگن کی طرح ۔

By: وشمہ خان وشمہ

۔۔۔۔۔ان کا کردار ان کے فن کی طرح
۔میرے سینے میں ہے اگن کی طرح ۔

کوئی گُل چیں یہاں سے گزرا ہے
اُجڑا اُجڑا سا ہے چمن کی طرح

عشق گر تجھ سے دور رہ کر میں
یہ بھٹکنا مرا گھٹن کی طرح

دل ہو تنہا تو بلا سے دل کی
چاہے میلا ہو یا پون کی طرح

بیقراری نہیں گر دل میں کوئی
جھیل میں پھینکنا جتن کی طرح

چند چیزیں جو ڈسا کرتی ہیں
اور اس تن کو شکن کی طرح

اور جب اک جھلک نظر آئے
قمقمے جل اٹھیں من کی طرح

نین ٹپ ٹپ برس پڑیں یوں ہی
آگ لگ جائے تن من کی طرح


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore