Bazm e Urdu - The urdu poetry app

"رحمتوں"

By: ام بلال

 تیری قربتوں کے سائے میں نے خلوتوں میں دیکھے
مجھے آکر وہیں پر تھاما جہاں قدم تھے میرے بہکے

مصیبتوں سے ملی مجھ کو تیری رحمتوں کی بارش
ورنہ بہا کر لے جاتے مجھ کو میرے گناہوں کے ریلے

اب برائیوں پر چلنے کی مجھ میں نہیں سکت ھے
محسوس ہوتے ہیں جب سے تیری نگرانی کے پہرے

دنیا نے اپنی محبتوں کے انگنت چڑھائے رنگ ہیں
کاش کہ تیری محبت کے رنگ ھو جائیں ان سے گہرے

اپنے سجدوں کی مجھے توفیق اس طرح عطا کر
میرے سجدوں کے چارسوء ہوں تیری رحمتوں کے گھیرے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore