By: Shaikh Khalid Zahid
میں ایسی نئی صبح کا متمنی ہوں
جس صبح سورج کہ ماتھے پر کوئی دکھ زدہ شکن نہ ہو
اپنی جلوہ گری پر کوئی شرمندگی نہ ہو
خیرہ کردہ روشنی سے اپنی آنکھیں نہ چرانی پڑیں
میں ایسی نئی صبح کا متمنی ہوں
جس صبح کی خبر میں
رات کا کوئی ڈراؤنا قصہ نہ ہو
کسی کہ قتل کا کسی کی آبروریزی کا حصہ نہ ہو
میں ایسی نئی صبح کا متمنی ہوں
اﷲ اکبر پر سب بے خوف لبیک کہیں
کسی گھر میں ڈرو خوف کا پہرہ نہ ہو
کوئی فردگھر سے نکلتے ڈرتا نہ ہو
میں ایسی نئی صبح کا متمنی ہوں
گولیوں کی گھن گرج نہ ہو
سڑکوں پہ گاڑیوں کہ جلنے کی خاک نہ ہو
ہر طرف خوف و ہراس نہ ہو
میں ایسی نئی صبح کا متمنی ہوں
نفرتوں کا کسی کو پتہ نہ ہو
زبانوں اور فرقوں میں دل بٹا نہ ہو
محرم ہو یا ربیع الاول کوئی خوف کا مارا نہ ہو
میں ایسی نئی صبح کا متمنی ہوں
ایمان کی تفریق نہ ہو ، کوئی سوداگری نہ ہو
آئین و قانون کہ پیرو کاری ہو
کہیں چوری چکاری نہ ہو
میں ایسی نئی صبح کا متمنی ہوں
کوئی بھیکاری نہ ہو، کوئی بیماری نہ ہو، کوئی بیچاری نہ ہو
نامعلوم افراد سے چھٹکارا چاہتا ہوں
میں ایسی نئی صبح کا متمنی ہوں
میں ایسی نئی صبح چاہتا ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?