By: Rizwana aziz
تمنا کبھی موت کی ہم بلکل نہیں کرتے
مایوسی کو زندگی میں شامل نہیں کرتے
دلیری سے ڈٹے رہتے ہیں ہرطوفان کے آگے
سوار ذہن پے ہم کوئی مشکل نہیں کرتے
بلند حوصلوں سے طے کرتے ہیں کٹھن سفر
جذبات کی رو میں تعین منزل نہیں کرتے
قول و فعل میں اپنے ہم خوب کھرے ہیں
مبالغہ آرائی سے کامیابی حاصل نہیں کرتے
محض چند خواب ہیں ضرور جاگیر ہماری
مقاصد زندگی سے خود کو غافل نہیں کرتے
کبھی بے ادب بھی پکارے جاتے ہیں ہم ۔۔۔۔
کیونکہ حق گوئی میں ذرا تامل نہیں کرتے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?