By: Kaiser Mukhtar
آپ جب سے جوان ہونے لگے
اپنے تو امتحان ہونے لگے
یہ جوانی نشہ جو بننے لگے
حد سے باہر طوفان ہونے لگے
میں نے ان کے حضور سجدہ کیا
جو آذری کعبہ کی جان ہونے لگے
منیٰ میں پتھر نہ اٹھائے بنے
خود جو تارد اماں ہونے لگے
انتہائے تہذیب جب بھی ہوئی
لوگ پھر سے حیوان ہونے لگے
ہم نے رخت سفر جو باندھ لیا
آخرت کے ساماں ہونے لگے
احوال اہل دل مت پوچھ قیصر
اب تو عبرت ساماں ہونے لگے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?