By: یاور ناصر خانزدہ
بغیر تصدیق مجھ پہ الزام دھر رہی ہے
عجیب لڑکی ہے پیار کر کے بھی ڈر رہی ہے
میرے علاوہ کسی کو اس کا پتا نہیں ہے
جو میرے دل پہ کئی دنوں سے گزر رہی ہے
کسی نے میرے خلاف کان اس کے بھر دئے ہیں
تبھی تو کل سے وہ مجھ کو اگنور کر رہی ہے
میں جب سے تیری تمنا دل سے مٹا چکا ہوں
یہ زیست تب سے بڑے مزے سے گزر رہی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?