By: m.asghar mirpuri
تیرے انتظار میں بےقرار ہیں آنکھیں
تیری جدائی میں اشکبارہیں آنکھیں
آج آنکھوں سے آنسونہیں تھمنےپاتے
لگتا ہے کسی غم کاشکار ہیں آنکھیں
کاش کوئی آ کر میرے آنسو پونچھے
کتنی دیر سےمحو انتظار ہیں آنکھیں
میرے تن من کو وہ مہکا دیتی ہیں
اس کی ایسی مشکبارہیں آنکھیں
ایک بار تو آ کر انہیں دیکھ تو سہی
کےتیری دید کوکتنی بیقرارہیں آنکھیں
دن رات یہ بے چین سی رہتی ہیں
تیرےآنے کی راہ تکتی باربارہیں آنکھیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?