Bazm e Urdu - The urdu poetry app

وہ کہتی تھی اگر تم نے کبھی سگریٹ جلائی تو

By: محمد اطہر طاہر

وہ کہتی تھی اگر تم نے
کبھی سگریٹ جلائی تو،
بس اتنا یاد رکھنا تم
وہ سگریٹ نہیں ہوگی،
تم میرا دل جلاؤ گے،،
اگر تم دل جلاؤ گے
میں تم کو بھول جاؤنگی،،
مگر۔۔۔!
نہ سگریٹ جلائی ہے
نہ ہی دل جلایا ہے،،
اُن کی چاہت میں ہم نے
اپنا آپ گنوایا ہے،،
اب ماہ و سال بیتے ہیں،
وہ ہم کو بھول بیٹھے ہیں،،
کوئی اُن سے یہ پوچھے
اب سگریٹ کی اجازت ہے؟؟
یا یونہی منتظر بیٹھوں
میں کب تک منتظر بیٹھوں؟؟


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore