Bazm e Urdu - The urdu poetry app

نادان ووٹر

By: Arif Raja

ذرا سوچ سمجھ اور کھول پلک
تو دیکھ لے ان کی ایک جھلک

یہ ووٹ سے تیری جیتیں گے
پھر تجھ کو ہی یہ پیٹیں گے

سب تاجے ماجے کھگے ہیں
یہ بکنے والے ٹگے ہیں

چل ان کو چھری قصاب دکھا
نہ اپنے لیے عذاب بنا

ذرا سوچ سمجھ اور کھول پلک
تو دیکھ لے ان کی ایک جھلک

تو لاین میں لگ لگ تڑپے گا
اور اپنے اپ پہ بھڑکے گا

یہ کر دیں گے کنگال تجھے
نہ روٹی ملے نہ دال تجھے

یہ جیلوں سے بھی چھوٹیں گے
اور خادم بن بن لوٹیں گے

ذرا سوچ سمجھ اور کھول پلک
تو دیکھ لے ان کی ایک جھلک

یہ لنڈن پیرس رہتے ہیں
ھم مر مر دکھڑے سہتے ہیں

کچھ خادم کچھ مخدوم یہاں
اور رشوت کی بھی دھوم یہاں

جب لوٹ کے دولت بھاگیں گے
کیا تب ہم خواب سے جاگیں گے

ذرا سوچ سمجھ کر کھول پلک
تو دیکھ لے ان کی ایک جھلک

یہ امریکہ کے یار سجن
اور انڈیا کے بھی گائیں بھجن

یہ ملک کو بیچ کے کھائیں گے
اور پھر جو ہم پچھتائیں گے

چل عہد کریں سب پا ئیں گے
اب ان کو مار بھگا ئیں گے

ذرا سوچ سمجھ اور کھول پلک
تو دیکھ لے ان کی ایک جھلک


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore