By: wasif uz zaman katib
جو پڑھے نعت تیری سجائے محفل تیرے نام کی
کیسے ممکن ہے کہ وہ تیرا عاشق نہ ہو
ایمان تجھ پہ لا کے بنتا ہے کامل مسلمان
بن تیرے نام کے کلمہ مکمل نہ ہو
تجھ سے محبت ہے میرا سب سرمایہ
نام تیرا جب تک نہ لوں دل کو تسکین نہ ہو
یاد کرتا ھوں جب بھی خالق کائنات کو
وہ تلاوت ہی کیا جس میں تیرا نام نہ ہو
صرف تیرے لئے لڑ گیا میں ہر باطل سے
کبھی بھی ساتھ تیرا مجھ سے جدا نہ ہو
یہ دنیا بنی تیرے صدقے میرے نبی
تیری آمد نہ ہوتی تو کچھ بھی نہ ہو
لکھ دی نعت تیری کاتب نے یا مصطفیٰ
صرف اس آس پہ کہ یہ تحفہ واپس نہ ہو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?