Bazm e Urdu - The urdu poetry app

دوستی دشمنوں سے کرتے ہو

By: امن وسیم

دوستی دشمنوں سے کرتے ہو
اور الزام مجھ پہ دھرتے ہو

میں تو تیری سادگی پہ مرتا ہوں
تم ہو کہ اور بھی سنورتے ہو

میں نے مانا کہ تم حسیں ہو بہت
میرے سنگ تم مگر نکھرتے ہو

کیوں چھپ چھپ کے مجھ سے ملتے ہو
پیار کرتے ہو پھر بھی ڈرتے ہو

میں جو تیرے ہجر میں تڑپتا ہوں
تو بولو کیا تم بھی آہیں بھرتے ہو

جب کہا"جان تم پہ واروںمیں"
بولا"بڑے شوق سے گر مر تے ہو"

امن اس عشق کے سمندر میں
ڈوبتے ہو نہ تم ابھرتے ہو


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore