By: M.Asghar Mirpuri
خدا کرے ہماری محبت سلامت رہے
ان کا دل میرے پاس امانت رہے
ہمارے الفاظ ہی سچائی کاثبوت ہوں
چاہت میں کوئی بھی نہ ضمانت رہے
وہ گر سدا کے لیے میری ہو جائے
پھر دل میں کوئی نہ حسرت رہے
ہر کوئی ہماری محبت کی مثال دے
سارےزمانےکو یاد ہماری چاہت رہے
ہم دونوں اک دوجے کو اتنا پیار کریں
کسی کو کسی سے شکایت نہ رہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?