Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ایک غزل بلا عنوان

By: farah ejaz

کیوں ایسا محسوس ہوا مجھے
اس کی آنھیں اس کا ساتھ نہیں دیتیں
وہ جو کچھ بھی کہے سب سے
اس کے دل کی ترجمانی نہیں ہوتی
چھپا رہا ہے وہ مجھ سے اسے چھپانے دو
محبت نہیں اسے مجھ سے یہ بھی کہنے دو
ہم بھی الفت کو اس طرح نبھا تے جائیں گے
لکھیں گے اسی پر بہت کچھ پر صاف مکر جائینگے
بھولے سے جو سامنے آجائے گا اگر وہ کبھی
اجنبی بن کر ملیں گے اور راستہ بدل جائینگے
بہت سہہ لیا اب مزید کچھ برداشت نہیں
محبت کے ہاتھوں اب ہمیں مرنا نہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore