By: Ayesha Arshad Khokhar
کچھ الجھنوں کے سلجھنے میں بہت دیر ہو گئی
کچھ تلخیوں سے نکلنے میں بہت دیر ہو گئی
میں نے زند گی میں ہمیشہ غلط راستے چنے
یوں منزل تک پہنچنے میں بہت دیر ہو گئی
کچھ بر بادی کا تیر صحیح نشا نے پہ لگا
کچھ ہمارے سمبھلنے میں بہت دیر ہو گئی
کچھ میں بھی نا سمجھ کچھ وہ بھی نہیں سمجھے
مجھے زمانے کو سمجھنے میں بہت دیر ہو گئی
کچھ وعدے اس کے ہر صبح پہ ٹل جاتے
کچھ سورج کو ڈھلنے میں بہت دیر ہو گئی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?