By: EMAAN
اے رب کریم رکھنا سلامت اس سر زمین پاک کو
جن و انس چرند پرند کی ان بہار وں کو
سلامت رکھنا ان خوبصورت نظاروں کو
سر سبز درختوں کو ،بہتے دریا ؤں کو، عالیشان پہاڑوں کو
ان پہا ڑوں میں بستی وادیوں کو
ان وادیوں کے مہکتے گلزاروں کو
اے میرے رب رکھنا سلامت میرے وطن کی عظمت کو
نہ کم کرنا برستی اس پر تیری رحمت کو
اس کے بسنے والوں کی اس سے محبت کو
نہ کم کرنا ان کی اس سے چاھت کو
رکھنا سلامت اس کے لہلاتے کھیتوں کو
رب ذوالجلال رکھنا سلامت اس کی سر حدوں کو
رکھنا سلامت اس کی سرحد کے محافظوں کو
رکھنا سلامت اس کے جہاں باز اور جاں نثار سپاہیوں کو
ھے یہ دعا ایمان کی اس جنت نظیر گلشن کو
کے رکھے صدا سلامت یہ اس جہاں کی خوبصورتی کو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?